Tuesday , December 11 2018

بحرہند میں گمشدہ طیارہ کی تلاش دوبارہ شروع

سڈنی، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی بحرِ ہند میں ملائیشیا کے لاپتہ مسافر طیارہ کے ممکنہ ملبے کی تلاش کی عالمی مہم دوسرے دن دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔ اس مہم میں چار فوجی طیاروں سمیت آسٹریلیائی فضائیہ کے دو پی تھری اوریئن طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ خراب موسم تلاش کے کام میں خلل پیدا کر رہا ہے کہ جس کی وجہ سے عارضی طور پ

سڈنی، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی بحرِ ہند میں ملائیشیا کے لاپتہ مسافر طیارہ کے ممکنہ ملبے کی تلاش کی عالمی مہم دوسرے دن دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔ اس مہم میں چار فوجی طیاروں سمیت آسٹریلیائی فضائیہ کے دو پی تھری اوریئن طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ خراب موسم تلاش کے کام میں خلل پیدا کر رہا ہے کہ جس کی وجہ سے عارضی طور پر کام روک دیا گیا تھا۔ لاپتہ جہاز کی تلاش آسٹریلیائی ساحلی شہر پرتھ کے جنوب مغرب میں تقربیاً 2500 کلومیٹر کے فاصلے پر کی جا رہی ہے۔

تلاش سمندر میں تقریباً 23000 کلومیٹر کے علاقے میں کی جائے گی جس میں جلد ہی تجارتی بحری جہاز بھی شامل ہو جائیں گے۔ کوالالمپور سے اڑان بھرنے والا یہ جہاز 8 مارچ کو لاپتہ ہوا تھا۔ پہلے اس کا رابطہ ایئر ٹریفک کنٹرول سے ختم ہوا جس کے بعد یہ راڈار سے بھی غائب ہو گیا۔ جمعرات کو ملائیشیا کے عبوری وزیر ٹرانسپورٹ ہشام الدین حسین نے کہا تھا کہ سیٹیلائٹ سے لی گئی تصاویر میں نظر آنے والا ملبہ ممکنہ طور پر لاپتہ طیارہ کی طرف ’مصدقہ نشاندہی‘ ہو سکتا ہے۔ اس سے پہلے جمعرات کو اس علاقے میں تلاش کے عمل میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور امریکہ شریک تھے اور حکام کے مطابق خراب موسم اور اندھیرے کی وجہ سے تلاش کے عمل کو روکنا پڑا تھا۔

TOPPOPULARRECENT