Wednesday , December 19 2018

بحرین:سعودی عرب کی یمن جنگ پر تنقید، شہری کو 5 سالہ قید

دبئی،22 فروری(سیاست ڈاٹ کام) بحرین کی ایک عدالت نے یمن میں سعودی عرب کی جنگ اور ملک میں قیدیوں پر تشدد کے حوالہ سے ٹویٹر میں تنقیدی پیغامات پر انسانی حقوق کے معروف کارکن کو 5 سالہ قید کی سزا سنا ئی ہے ۔خبر رساں ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں 2011 میں عرب بہاریہ کے احتجاج کے مشہور رہنما نبیل رجب کے خلاف کیس پر پوری دنیا میں تنقید کی گئی۔
خیال رہے کہ نبیل رجب کو اس سے قبل ٹی وی انٹرویو میں بحرین سمیت سعودی عرب کو امریکی نیوی کے پانچویں فلیٹ کا مرکز ہونے پر تنقید کے باعث دو سال کی سزا دی گئی تھی۔نبیل رجب بحرین میں ہونے والے احتجاج کے باعث ہونے والی کارروائیوں کے نتیجے میں 2016سے گرفتار ہیں۔ انھیں حراست کے دوران دل کے عارضے اور دیگر طبی مسائل کے باعث کئی مرتبہ اسپتال میں بھی داخل کرادیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT