Thursday , November 23 2017
Home / عرب دنیا / بحرین میں آزاد اخبار کی اشاعت کا احیاء

بحرین میں آزاد اخبار کی اشاعت کا احیاء

منامہ۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بحرین کے عہدیداروں نے کہا کہ وہ خلیجی ممالک میں آزاد اخبار کو اپنی اشاعت کا احیاء کرنے کی اجازت دے رہے ہیں۔ قبل ازیں اس کی اشاعت عارضی طور پر معطل کردی گئی تھی۔ اُمور اطلاعات اتھاریٹی نے معطلی برخاست کردینے کا اعلان کیا۔ کل روزنامہ ’’الاوسط‘‘ کے انتظامیہ سے تبادلہ خیال کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ سرکاری خبر رساں ادارہ بحرین نے اطلاع دی ہے کہ بات چیت قانونی اور باقاعدگی پیدا کرنے والے محکمہ کی ناکامی کا نتیجہ تھی۔ مستقبل میں ضروری معیاروں کی تکمیل کیلئے روزنامہ کے انتظامیہ نے تیقن دیا ہے کہ جمعرات کے دن روزنامہ کی اشاعت معطل کردی گئی تھی کیونکہ قانون کی خلاف ورزی اور یہ اطلاعات کی اشاعت کا پتہ چلا تھا جن سے قومی اتحاد اور مملکت کے بین الاقوامی تعلقات متاثر ہوتے تھے۔ یہ روزنامہ 2011ء میں بھی عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا جبکہ شاہی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی خبریں شائع کی جارہی تھیں۔ اپریل 2011ء میں پولیس کی حوالات میں روزنامہ کے معاون بانی کریم فخراوی ہلاک ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT