Wednesday , April 25 2018
Home / ہندوستان / بحرین میں آٹھ افراد کی شہریت منسوخ

بحرین میں آٹھ افراد کی شہریت منسوخ

دبئی ۔ /4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) انسانی حقوق کے نگراں ادارہ ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) نے خلیجی مملکت بحرین پر ناراض قائدین کو جلاوطن کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے آج کہا کہ اس ملک سے آٹھ افراد کی شہریت منسوخ کرتے ہوئے انہیں بے وطن بنادیا گیا ۔ بعد ازاں جنگ زدہ ملک عراق بھیج دیا گیا ۔ نیویارک میں واقع اس ادارہ نے کہا کہ آٹھ افراد کو جنوبی عراق کے شیعہ اکثریتی شہر نجف /30 جنوری اور یکم فبروری کے دوران ملک بدر کیا گیا ۔ ان کی شہریت 2012 ء میں منسوخ کی گئی تھی ۔ ایچ آر ڈبلیو مشرقی وسطی کی ڈائرکٹر برائے مشرق وسطیٰ سارہ لی نے کہا کہ ’’بحرین حکام نے اور تنوع اور ناراضگی کو برداشت کرنے کی تمام روایات کو توڑدیا اور وہ کھلے عام ان افراد کو شہریت سے محروم کررہے ہیں جنہیں ناپسند سمجھتے ہیں ‘‘ ۔

TOPPOPULARRECENT