Tuesday , December 12 2017
Home / عرب دنیا / بحرین میں اُمور خارجہ کی سیکریٹری کیلئے پہلی خاتون کا تقرر

بحرین میں اُمور خارجہ کی سیکریٹری کیلئے پہلی خاتون کا تقرر

مناما۔31 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بحرین کی شیخہ رعنا بنت اسا بن دوج الخلیفہ نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے بحرین کی پہلی سیکریٹری برائے خارجہ امور مقرر کر دی گئیں۔ بحرین کے بادشاہ حماد بن اسا الخلیفہ نے شیخہ رعنا بنت اسا بن دوج الخلیفہ ملک کو سیکریٹری خارجہ مقرر کیا ہے، اس طرح وہ ملک کی پہلی خاتون سیکریٹری خارجہ بن گئی ہیں۔ شیخہ رانا بنت اسا بن دوج الخلیفہ اس عہدے سے پہلے وزارت خارجہ میں بطور اسسٹنٹ سیکریٹری برائے عرب اور افریقی ایشیائی معاملات کے عہدے پر بھی فائز رہ چکی ہیں۔ بحرین میں خواتین کی اہم عہدے پر تقرری خواتین کے معیار زندگی میں بہتری کے فروغ میں اہم کردار سمجھا جا رہا ہے جس میں خواتین وزرا، سفرا اور جج جیسے اہم عہدوں پر تعینات ہو سکیں گی۔

TOPPOPULARRECENT