Wednesday , September 19 2018
Home / عرب دنیا / بحرین میں اپوزیشن لیڈر کو چار سال کی قید

بحرین میں اپوزیشن لیڈر کو چار سال کی قید

دوبئی ۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) بحرین کی ایک عدالت نے اپوزیشن شیعہ قائد علی سلمان کو بستی اکثریت والے ملک میں تحریک نافرمانی اور منافرت پھیلانے کی پاداش میں چار سال کی سزائے قید سنائی ہے۔ عدالتی ذریعہ نے بتایا کہ عدالت نے البتہ انہیں ایک اور سنگین معاملہ جس میں انہوں نے حکومت کا تختہ الٹنے اور سیاسی نظام تبدیل کرنے کی کوشش جیسے الزام س

دوبئی ۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) بحرین کی ایک عدالت نے اپوزیشن شیعہ قائد علی سلمان کو بستی اکثریت والے ملک میں تحریک نافرمانی اور منافرت پھیلانے کی پاداش میں چار سال کی سزائے قید سنائی ہے۔ عدالتی ذریعہ نے بتایا کہ عدالت نے البتہ انہیں ایک اور سنگین معاملہ جس میں انہوں نے حکومت کا تختہ الٹنے اور سیاسی نظام تبدیل کرنے کی کوشش جیسے الزام سے بری کردیا۔ 49 سالہ سلمان کو ایک سرکاری مجلس کی توہین کا مرتکب بھی پایا گیا ہے۔ گذشتہ سال 28 ڈسمبر کو ان کی گرفتاری کی امریکہ اور ایران دونوں نے مذمت کی تھی۔ علاوہ ازیں انسانی حقوق گروپس نے بھی گرفتاری کی سخت مخالفت کی تھی اور ساتھ ہی ساتھ مملکت میں گرفتاری کے خلاف زبردست احتجاج بھی منظم کئے گئے تھے۔ جس وقت سخت سیکوریٹی کے دوران فیصلہ سنایا گیا اس وقت سلمان عدالت میں ہی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT