Wednesday , September 26 2018
Home / عرب دنیا / بحرین میں بم حملوں کی سازش ‘ 57 افراد کو سزا

بحرین میں بم حملوں کی سازش ‘ 57 افراد کو سزا

دوبئی 12 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بحرین کی ایک عدالت نے ملک میں پولیس اور دوسری سرکاری تنصیبات کو بم دھماکوں کا نشانہ بنانے کی سازش رچنے کے الزامات میں جملہ 57 شیعہ باشندوں کو جیل کی سزائیںسنائی ہیں۔ کچھ ملزمین کو عمر قید کی سزائیں بھی سنائی گئیں۔ سرکاری بی این اے ایجنسی نے بتایا کہ ملزمین کو کل سزائیں سنائی گئیں۔ انہوں نے 2012-13 میں ایک تنظ

دوبئی 12 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بحرین کی ایک عدالت نے ملک میں پولیس اور دوسری سرکاری تنصیبات کو بم دھماکوں کا نشانہ بنانے کی سازش رچنے کے الزامات میں جملہ 57 شیعہ باشندوں کو جیل کی سزائیںسنائی ہیں۔ کچھ ملزمین کو عمر قید کی سزائیں بھی سنائی گئیں۔ سرکاری بی این اے ایجنسی نے بتایا کہ ملزمین کو کل سزائیں سنائی گئیں۔ انہوں نے 2012-13 میں ایک تنظیم بنائی تھی جس میں دہشت گردی کو اپنے عزائم کی تکمیل کیلئے استعمال کرنے کا منصوبہ تھا ۔ استغاثہ نے اپنے ایک بیان میں یہ بات بتائی ۔ اعلی فوجداری عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اس گروپ نے خلیجی مملکت میں ہتیار اور دوسرے دھماکو مادے منتقل کئے تھے اور انہوں نے پولیس اور دوسرے اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بھی تیار کرلیا تھا ۔ وہ ایک بیرونی سفارتخانہ کو بھی نشانہ بنانے کا منصوبہ رکھتے تھے ۔ گلف ڈیلی نیوز نے بتایا کہ دہشت گردوں کا سعودی سفارتخانہ کو نشانہ بنانے کے علاوہ ایک کاز وے کو بھی نشانہ بنانے کا منصوبہ تھا جو بحرین کو سعودی عرب سے جوڑتا ہے ۔ عدالت نے پانچ ملزمین کو عمر قید کی سزا سنائی جبکہ 22 ملزمین کو پندرہ سال قید با مشقت کی سزا سنائی ۔ 29 ملزمین کو دس سال اور ایک ملزم کو تین سال کی سزا سنائی گئی ۔ ایک ملزم کو ثبوت و شواہد کے فقدان کی بنیاد پر الزامات منسوبہ سے بری کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT