Thursday , November 23 2017
Home / عرب دنیا / بحرین میں بڑے پیمانے پر تہذیبی پروگرام

بحرین میں بڑے پیمانے پر تہذیبی پروگرام

دوحہ ۔24اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بحرین میں آپ کو دنیا کی مختلف تہذیبی اور ثقافتی دیکھنے کو ملتی ہیں اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ سرزمین بحرین پر مختلف ملکوں اور تہذیبوں سے تعلق رکھنے والے باشندے خدمات انجام دیتے ہیں، ایک طرح سے مملکت بحرین متنوع تہذیب کی ایک بہترین مثال ہے۔ دی گلف ڈیلی نیوز میں ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا کہ 29 اپریل کو شہزادہ خلیفہ بن سلمان پارک میں 4 بجے شام میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوگی ۔
جس میں توقع ہے کہ 50 ہزار سے زائد لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔ اس تقریب کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں 20 سے زائد برادریوں سے تعلق رکھنے والے حصہ لیں گے۔ اس خصوصی پروگرام کو سب کے لئے بحرین اور بحرین کے لئے سب کا نام دیا گیا ہے اس خصوصی پروگرام میں بحرین راپ اور ہپ ۔ ہاپ آرٹسٹ حامد الفردان مشہور و معروف ڈی جے آرٹ لا، فلپ ایراچی اور کویت اشار صنافی کے علاوہ بحرینی کامیڈین وضع سوار بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ اس پروگرام کے منتظم نودیتا دھاددیمالے کے مطابق یہ پروگرام بحرین میں مقیم مختلف کمیونٹیوں کے مشترکہ و متحدہ جذبہ کا عکاس ہے۔ آپ کو بتادیں یہ پروگرام سال 2013ء سے سال میں دو مرتبہ منعقد کیا جارہا ہے اس سال 16 تہذیبی پروگرامس پیش کئے جائیں گے اور 200 سے زائد مارکٹ اسٹالس لگائے جائیں گے یہ تمام کلبوں اور سفارت خانوں کی مشترکہ کوشش ہے۔ نوید تیانے مزید بتایا کہ رواں سال توقع ہے کہ پروگرام غیر معمولی ہوگا اور بڑے پیمانے پر اس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ کم از کم دس ملکوں کے سفارتخانے اپنی تہذیب و تمدن کی عکاسی کرنے والے اسٹالس اور گیالریز لگارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT