Wednesday , December 12 2018

بحرین میں دھماکہ ، تین ملازمین پولیس زخمی

دبئی ۔ 20ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) بحرین کے ایک شیعہ اکثریتی گاوں میں کل ایک بم دھماکہ سے تین ملازمین پولیس معمولی طورپر زخمی ہوگئے جو بن جمارہ میں گشت میں مصروف تھے ۔ اس خلیجی ریاست کی وزارت داخلہ نے ٹوئیٹر پر یہ اطلاع دی۔ وزارت داخلہ نے اس واقعہ کو دہشت گرد دھماکہ قرار دیا اور تین ملازمین پولیس کے زخمی ہونے کی توثیق کی ۔ بیان میں کسی تف

دبئی ۔ 20ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) بحرین کے ایک شیعہ اکثریتی گاوں میں کل ایک بم دھماکہ سے تین ملازمین پولیس معمولی طورپر زخمی ہوگئے جو بن جمارہ میں گشت میں مصروف تھے ۔ اس خلیجی ریاست کی وزارت داخلہ نے ٹوئیٹر پر یہ اطلاع دی۔ وزارت داخلہ نے اس واقعہ کو دہشت گرد دھماکہ قرار دیا اور تین ملازمین پولیس کے زخمی ہونے کی توثیق کی ۔ بیان میں کسی تفصیلات کا تذکرہ کئے بغیر کہا گیا ہے کہ اس قسم کے حالات سے نمٹنے کیلئے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔ بن جمارہ شیعہ گاؤں جودارالحکومت منامہ سے زیادہ دور نہیں ہے حکومت کے خلاف احتجاج اور سیاسی بے چینی سے متعلق سرگرمیوں کا ایک گڑھ رہا ۔ بحرینی حکومت نے 2011 ء میں اپنے مخالفین کے اس احتجاج کو سعودی فوج کی مدد سے کچل دیا تھا۔ عینی شاہدین نے کہاکہ دھماکہ کے فوری بعد پولیس نے سارے گاؤں کی ناکہ بندی کردی ۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایک اور شیعہ اکثریتی گاؤں منابیس میں کل رات دیر گئے پولیس سے جھڑپ کے دوران ایک نوجوان احتجاجی زخمی ہوگیا۔ رواں سال کے دوران یہاں سکیورٹی فورسیس پر حملوں میں شدت پیدا ہوگئی ہے ۔ گزشتہ ہفتہ بشمول ایک اردنی ملازم پولیس دو افراد زخمی ہوگئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT