Wednesday , November 22 2017
Home / عرب دنیا / بحرین میں ذیکا وائرس کے خلاف چوکسی متاثرہ علاقوں سے آنے والوں کی نگرانی

بحرین میں ذیکا وائرس کے خلاف چوکسی متاثرہ علاقوں سے آنے والوں کی نگرانی

مناما ۔ 14اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) مملکت بحرین میں ذیکا وائرس کے داخلے کو روکنے ہنوز چوکسی اختیار کی گئی ہے، حالانکہ سرکاری طور پر اعلان کیا گیا ہے کہ مملکت میں ذیکا وائرس کی کوئی علامت نہیں پائی جاتی ۔ دی گلف ڈیلی نیوز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزارت صحت نے ان مچھروں کو نہیں پایا جو ذیکا وائرس کے بحرین میں داخلے کا باعث بنتے ہیں۔ اس ضمن میں وزیر صحت فائقہ الصالح نے منگل کو ایک بیان بھی جاری کیا۔ تاہم محکمہ صحت عامہ کی ڈائرکٹر ڈاکٹر مریم الہاجری کا کہنا ہے کہ مملکت میں داخل ہونے کے مقامات اور متاثرہ علاقوں سے آنے والے مسافرین کی نگرانی کی جارہی ہے۔ ذیکا وائرس سے امریکہ میں بھی بیماری کے پھیلنے کی اطلاعات کے پیش نظر بحرینی حکام نے صحت کے سرکاری اور نجی شعبہ کے عہدہ داروں کے کئی اجلاس طلب کئے ہیں تاکہ اس وائرس کے باعث پھیلنے والی بیماریوں کے انسداد اور ان پر قابو پانے کے بنائے گئے منصوبہ پر عمل کیا جاسکے۔ ڈائرکٹر مریم الہاجری نے مزید بتایا کہ بحرین میں میڈیکل لیباریٹریز عصری آلات سے لیس ہیں اور بیماریوں کا بآسانی پتہ چلا سکتی ہیں۔ اس معاملہ میں ان لیابس کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔ ان لیباریٹریز کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں قابل ترین عملہ خدمات انجام دے رہا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم ذیکا وائرس سے بچنے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میڈیا چیانلوں کے ذریعہ لوگوں میں شعور بیدار کررہے ہیں۔ ذیکا وائرس سے متاثر ہونے کی عام علامتوں میں بخار جلد پر سرخ دھبے م، بھوں کا ابھر آنا، جوڑوں کا درد آنکھوں کا سرخ دھبوں،  پٹھوں کا درد اور سردرد شامل ہیں، لیکن حمل کے دوران ذیکا وائرس کا انفکشن نومولود میں ایک پیدائشی نقص پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT