Tuesday , December 11 2018

بحرین میں عید کی مبارکباد

منامہ۔ 5؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ بحرین کی قیادت نے آج عرب قائدین کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کی۔ شاہ حمد اور صدر مصر عبدالفتاح نے ایک دوسرے کو ٹیلی فون پر عید کی مبارکباد دی۔ عالم عرب اور عالم اسلام کی ترقی اور خوش حالی کے لئے دعاء کی۔ دونوں ممالک کے برادرانہ رشتوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ عزت مآب وزیر اعظم شہزادہ خلیفہ بن سلمان الخ

منامہ۔ 5؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ بحرین کی قیادت نے آج عرب قائدین کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کی۔ شاہ حمد اور صدر مصر عبدالفتاح نے ایک دوسرے کو ٹیلی فون پر عید کی مبارکباد دی۔ عالم عرب اور عالم اسلام کی ترقی اور خوش حالی کے لئے دعاء کی۔ دونوں ممالک کے برادرانہ رشتوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ عزت مآب وزیر اعظم شہزادہ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ نے مبارکباد کا ایک تار خادم حرمین شریفین ملک عبداللہ بن عبدالعزیز السعود کو روانہ کیا تھا جس میں ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی حاجیوں کی خدمت کے لئے کوششوں پر ان کی ستائش کی گئی تھی۔ مبارکباد کے تار سعودی ولیعہد، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع، نائب ولیعہد نائب وزیر اعظم ثانی مشیر خصوصی سفیر برائے ملک عبداللہ، وزیر داخلہ اور گورنر مکہ کو بھی روانہ کئے۔ وزیر اعظم نے سعودی عرب کے عوام کو بھی عید الاضحی کی مبارکباد دی اور بحرین، سعودی عرب گہرے تعلقات کی ستائش کی۔

TOPPOPULARRECENT