Monday , June 25 2018
Home / عرب دنیا / بحرین :نابالغ لڑکی سے بد سلوکی پر ہندوستانی شہری کو سزائے قید

بحرین :نابالغ لڑکی سے بد سلوکی پر ہندوستانی شہری کو سزائے قید

مناما 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)بحرین میں ایک نا بالغ لڑکی سے بد سلوکی پر 31 سالہ ہندوستانی شہری کو تین سال کی سزائے قید دیدی گئی ہے ۔ یہ شخص ایک کیفیٹیریا میں کام کرتا تھا اور اسے اعلی سطحی فوجداری عدالت نے کل 11 سالہ لڑکی کے ساتھ بدسلوکی کا مجرم قرار دیا ہے۔اس شخص نے اسکولی طالبہ کے ہونٹوں کا مشرقی رفا میں واقع کیفیٹیرا میں بوسہ لیا تھا

مناما 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)بحرین میں ایک نا بالغ لڑکی سے بد سلوکی پر 31 سالہ ہندوستانی شہری کو تین سال کی سزائے قید دیدی گئی ہے ۔ یہ شخص ایک کیفیٹیریا میں کام کرتا تھا اور اسے اعلی سطحی فوجداری عدالت نے کل 11 سالہ لڑکی کے ساتھ بدسلوکی کا مجرم قرار دیا ہے۔اس شخص نے اسکولی طالبہ کے ہونٹوں کا مشرقی رفا میں واقع کیفیٹیرا میں بوسہ لیا تھا ۔ اسکولی طالبہ نے وکلاء استغاثہ سے کہا کہ مدعی الیہ نے اسے بوسہ لینے کے بعد ایک بحرینی دینار دیا تھا ۔ روزنامہ گلف نیوز نے مرد کی شناخت ظاہر کئے بغیر یہ خبر دی ہے ۔ لڑکی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنے اسکول کے امتحانات کے بعد کیفیٹیریا سے ایک سینڈوچ خرید رہی تھی جبکہ اس شخص نے اسے گرفت میں لے لیا اور ہونٹوں پر بوسہ لیا ۔ اس کے بعد اس نے ایک بحرینی دینار دیا جبکہ اس نے رونا شروع کردیا تھا اور دوڑتی ہوئی ایک مکان میں داخل ہوگئی جہاں وہ خانگی طور پر ٹیوشن پڑھا کرتی تھی ۔ مجرم کو سزا کی مدت کے اختتام پر ملک سے خارج کردیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT