Tuesday , December 18 2018

بحرین پٹرول بم معاملہ میں نو افراد کو سزائے قید

دوبئی ۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بحرین میں 9 افراد کو جن میں ایک نابالغ لڑکا بھی شامل ہے جسے لندن کے ایک معروف جہدکار کا رشتہ دار بتایا گیا ہے، کو مبینہ طور پر پولیس پر پٹرول بم پھینکنے کی پاداش میں سزائے قید سنائی گئی ہے۔ ایک عدالتی ذریعہ نے یہ بات بتائی۔ 8 افراد کو فی کس سات سال کی جبکہ نابالغ لڑکے کو تین سال کی سزائے قید سنائی گئی البتہ عدالت نے کسی بھی مجرم کے ناموں کا انکشاف نہیں کیا لیکن بحرین انسٹیٹیوٹ فار رائٹس اینڈ ڈیموکریسی نے 9 افراد کے منجملہ ایک فرد کا نام سید نثار الوداعی بتایا ہے جس کی عمر 19 سال ہے اور وہ لندن کے ایک معروف شخص سید احمد الوداعی کا رشتہ دار بتایا گیا ہے۔ سید احمد نے بتایا کہ وکلاء نے یہ توثیق کی ہیکہ ان کے (سید احمد) کے نابالغ رشتہ دار بھی ان مجرمین میں شامل ہے جنہیں سزائیں دی گئی ہیں جبکہ سید نثار قبل ازیں ایک نقلی بم نصب کرنے کے معاملہ میں پہلے ہی تین سال کی سزائے قید بھگت رہا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT