Monday , December 11 2017
Home / عرب دنیا / بحرین کا 160 دہشت گردوں کو پناہ دینے ایران پر الزام

بحرین کا 160 دہشت گردوں کو پناہ دینے ایران پر الزام

دوبئی۔ 18 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بحرین کے وزیر داخلہ نے ایران پر 160 بحرینی شہریوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کیا ہے جنہیں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث پائے جانے کے بعد انہیں بحرین کی شہریت سے محروم کردیا گیا تھا۔ آج شائع شدہ ایک انٹرویو میں جو انہوں نے ایک عربی روزنامہ کو دیا تھا، وزیر داخلہ شیخ راشدالخلیفہ نے کہا کہ تمام 160 روپوش بحرینی شہریوں کو دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث پائے جانے کے بعد شہریت سے محروم کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بحرین پولیس اور سکیورٹی فورسیس کو نشانہ بنایا تھا۔ وزیر نے ایران کے ریولیوشنری گارڈس پر الزام لگایا کہ تمام بحرینی شہریوں کو اس نے تربیت فراہم کی تھی اور بعدازاں انہوں نے حملے کرتے ہوئے 25 سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک اور زائد از 3,000 دیگر افراد کو زخمی کردیا تھا۔بحرین میں حکومت سنی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کی ہے، جبکہ یہاں کی اکثریت اہل تشیع ہے۔ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے بحرین کو ہتھیار فروخت کرنے کی شرائط میں بھی نرمی کی ہے کیونکہ یہ امریکہ کا ایک حلیف ملک ہے۔ بحرین نے کل ہی اعلان کیا تھا کہ اس نے امریکہ کی لاک ہیڈ مارٹن کمپنی سے 3.8 بلین ڈالرس کے ہتھیار خریدنے کا معاہدہ کیا ہے جس میں F-16 لڑاکا طیارے بھی شامل ہیں۔ دوسری طرف بحرین، امریکہ کے پانچویں بحری بیڑہ اور برطانوی فوج کا اڈہ بھی ہے جو زیرتعمیر ہے۔

TOPPOPULARRECENT