Wednesday , December 13 2017
Home / عرب دنیا / بحرین کے جزیرہ پر امریکی اڈوں پر حملے، دولت اسلامیہ کی اپیل

بحرین کے جزیرہ پر امریکی اڈوں پر حملے، دولت اسلامیہ کی اپیل

دوبئی ۔ /8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ نے اپنے حامیوں پر زور دیا ہے کہ وہ بحرین میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے شروع کریں ۔ وزیر دفاع امریکہ عنقریب بحرین کا دورہ کرنے والے ہیں ۔ تشدد کے لئے اپیل پر مبنی ایک ویڈیو نے عسکریت پسندوں پر زور دیا گیا ہے کہ سنی زیراقتدار جزیرہ کی شیعہ اکثریت کو جو حکومت سے ناراضی ہے امریکی اڈوں پر حملے کرنے چاہئیے ۔ یہ ویڈیو فلم دولت اسلامیہ کے شعبہ تشہیر کی ویب سائیٹ پر شائع کی گئی ہے ۔ عراق اور شام میں دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کو امریکہ زیرقیادت اتحادی کے حملے میں مسلسل پسپائی اختیار کررہی ہے ۔ بحرین بھی اس اتحاد کا ایک حصہ ہے ۔ دولت اسلامیہ کے ویڈیو میں بحرین کے لڑاکا جیٹ طیاروں کی جھلکیاں اور بحرین میں تعینات امریکی فوج کی تصویریں شامل ہیں ۔ ملک فہد کازوے سعودی عرب اور بحرین کو مربوط کرتا ہے ۔ اس کی بھی تصویر ویڈیو فلم میں شامل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT