Friday , September 21 2018
Home / Top Stories / بحرین کے شاہ حمد کی پاکستان میں آمد، 6 سجھوتوں پر دستخط

بحرین کے شاہ حمد کی پاکستان میں آمد، 6 سجھوتوں پر دستخط

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور بحرین نے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے آج چھ سمجھوتوں پر دستخط کئے جن میں سیکوریٹی اور اقتصادی تعاون بھی شامل ہے۔ بحرین کے شاہ کی اسلام آباد میں آمد کے بعد یہ سمجھوتے کئے گئے۔ گذشتہ 40 سال کے دوران بحرین کے کسی باداشہ کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے چھوٹی سی خلیجی ممل

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور بحرین نے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے آج چھ سمجھوتوں پر دستخط کئے جن میں سیکوریٹی اور اقتصادی تعاون بھی شامل ہے۔ بحرین کے شاہ کی اسلام آباد میں آمد کے بعد یہ سمجھوتے کئے گئے۔ گذشتہ 40 سال کے دوران بحرین کے کسی باداشہ کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے چھوٹی سی خلیجی مملکت بحرین کے شاہ شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کا نورخان فضائی اڈہ پر انتہائی گرم جوشانہ استقبال کیا۔ بعدازاں دونوں قائدین نے وزیراعظم کی رہائش گاہ پر ملاقات پر بات چیت کی۔ نواز شریف نے خلیجی تعاون کونسل (جی سی پی) پاکستان کے درمیان فری ٹریڈ سمجھوتہ کیلئے بحرین سے تعاون طلب کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے فراہم کردہ سازگار ماحول سے بحرینی سرمایہ کاروں کو بھرپور استفادہ کرنا چاہئے۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ ’’توانائی، تیل کی صنعت، بندرگاہوں کے فروغ، کانکنی و معدنیات، انفراسٹرکچر، بنک کاری و دیگر مالیاتی شعبوں کے میاگا پراجکٹس میں بحرینی سرمایہ کاروں کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ بحرین اپنی درآمدات میں اضافہ کرے بالخصوص اعلیٰ معیاری باسمتی چاول، حلال گوشت اور گوشت سے بنی اشیاء، پولٹری، پارچہ جات و ملبوسات اور اسپورٹس کے ساز و سامان کے علاوہ جراحی کے آلات و آوزار، قالین، قیمتی پتھر وغیرہ کی درآمدات کے بہتر امکانات و مواقع ہے۔ نیز زراعت اور اغذیہ کے شعبوں میں تعاون بھی باہمی طور پر فائدہ بخش ہوسکتا ہے۔ دونوں قائدین کی موجودگی میں 6 سمجھوتوں پر دستخطیں کی گئیں جن میں سرمایہ کاری کے فروغ اور تحفظ سے متعلق ایک سمجھوتہ بھی شامل ہے۔

غذائی سلامتی میں تعاون، فضائی خدمات، وزرائے داخلہ کے درمیان تعاون اور برقی و آبرسانی کے شعبوں میں تعاون کے سمجھوتوں پر بھی دستخطیں کی گئی ہیں۔ نواز شریف نے بعدازاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر شاہ بحرین اور ان کے زیرقیادت وفد کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔ انہوں نے مشترکہ کمیشن کے باقاعدہ اجلاسوں کے انعقاد پر زور دیا اور کہا کہ اس سے باہمی، معاشی و تجارتی تعاون کا جائزہ لینے کا موقف فراہم ہوتا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان باہمی سیاسی مشاورتوں سے باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے فائدہ بخش میکانزم کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔ شاہ حمد اپنے تین روزہ دورہ اسلام آباد کے موقع پر صدر پاکستان منون حسین سے ملاقات کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT