Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / بحریہ کا سیلر آئی این ایس رانا پر مردہ پایا گیا

بحریہ کا سیلر آئی این ایس رانا پر مردہ پایا گیا

وشاکھاپٹنم ۔ یکم جون ( پی ٹی آئی ) بحریہ کا ایک 21 سالہ سیلر وشاکھا پٹنم میں آئی این ایس رانا پر مردہ پایا گیا اور نعش پر گولیوں کے زخم بھی پائے گئے ہیں۔ مشرقی بحری کمان کے ایک ترجمان نے کہا کہ ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ سیلر وکاش یادو نے خود گولی چلالی تھی یا اس کی بندوق اتفاقی طور پر چل گئی تھی ۔ اس کا تعلق مدھیہ پردیش سے بتایا گیا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ بورڈ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاکہ اس کی موت کی وجہ کا پتہ چلایا جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT