Wednesday , January 17 2018
Home / Top Stories / بحریہ کو 2900 ایکڑ اراضی کی فراہمی سے چیف منسٹر کے سی آر کا اتفاق

بحریہ کو 2900 ایکڑ اراضی کی فراہمی سے چیف منسٹر کے سی آر کا اتفاق

حیدرآباد۔21جولائی ( پی ٹی آئی) ہندوستانی بحریہ کو وی ایل ایف اسٹیشن کے قیام کیلئے پڑوسی ضلع رنگاریڈی کے تحت دماگوڑم محفوظ جنگلاتی علاقہ میں 2900ایکڑ اراضی حاصل ہوجائے گی ‘کیونکہ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اراضی مختص کرنے سے آج اُصولی طور پر اتفاق کرلیا ۔ وشاکھاپٹنم میں واقع مشرقی بحری کمانڈ کے وائس ایڈمیرل ستیش سونی ن

حیدرآباد۔21جولائی ( پی ٹی آئی) ہندوستانی بحریہ کو وی ایل ایف اسٹیشن کے قیام کیلئے پڑوسی ضلع رنگاریڈی کے تحت دماگوڑم محفوظ جنگلاتی علاقہ میں 2900ایکڑ اراضی حاصل ہوجائے گی ‘کیونکہ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اراضی مختص کرنے سے آج اُصولی طور پر اتفاق کرلیا ۔ وشاکھاپٹنم میں واقع مشرقی بحری کمانڈ کے وائس ایڈمیرل ستیش سونی نے چیف منسٹر سے آج یہاں سکریٹریٹ میں ملاقات کی اور موخرانہ کرنے اراضی کی فراہمی کیلئے ممکنہ تعاون سے اتفاق کرلیا ۔ حکومت تلنگانہ کے ایک اعلامیہ میں یہ اطلاع دی گئی اور کہا گیا ہے کہ جنگلاتی زمین کے معاوضہ کے طور پر بحریہ کی جانب سے 115.06 کروڑ روپئے معاوضہ ادا کیا جائے گا اور بعد میں اراضی کی موجودہ قیمت بھی ادا کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT