Wednesday , December 12 2018

بحریہ کے برطرف کپتان کے خلاف تحقیقات ، مقدمہ ختم

نئی دہلی ۔ /4 فبروری (سیاست ڈاٹ کا) ہندوستانی بحریہ کے سابق کپتان کیشپ کمار کے خلاف تقریباً 10 سال تک تحقیقات کے بعد سی بی آئی نے ان کے خلاف فیول وار روم افشاء مقدمہ کو بالاخر بند کردیا ۔ کمار کو اس واقعہ میں ملوث ہونے پر 2005 ء میں حکومت نے برطرف کردیا تھا ۔ سی بی آئی نے اس ضمن میں ایک نامزد عدالت اور دہلی ہائی کورٹ میں گزشتہ سال خاموشی کے ساتھ رپورٹ پیش کردی جس میں کہا گیا ہے کہ کیشپ کمار کے خلاف تحقیقات ختم کردی گئی ہیں ۔ سی بی آئی نے ان کے خلاف ایک مقدمہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT