Wednesday , December 19 2018

بحریہ کے جنگی جہازوں میں خاتون عہدیداروں کا تعین

عنقریب پالیسی کا اعلان۔ کموڈر منجل کا انکشاف

عنقریب پالیسی کا اعلان۔ کموڈر منجل کا انکشاف
نئی دہلی۔/20جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) اب جبکہ مسلح افواج یوم جمہوریہ تقریب میں ناری شکتی ( خواتین کی طاقت ) کے مظاہرہ کی تیاریوں میں مصروف ہے ہندوستانی بحریہ بھی آئندہ چند سال میں جنگی جہازوں پر خاتون عہدیداروں کے متعین کرنے کیلئے ایک پالیسی پر کام کررہی ہے۔ کموڈری کے منجل جو کہ یوم جمہوریہ تقریب میں بحریہ کے خاتون دستہ کی انچارج ہیں بتایا کہ جنگی جہازوں میں گذر بسر کے حالات مختلف ہوتے ہیں خاتون عہدیداروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے جہازوں کے ڈیزائن اور ہیئت ترکیبی میں تبدیلی لائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے ملک بہت جلد مَردوں کے شانہ بہ شانہ خاتون عہدیداروں کو لڑتے ہوئے دیکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ بحریہ کے اعلیٰ عہدیدار اس تجویز کو قطعیت دینے کیلئے مصروف ہیں اور بہت جلد اس خصوص میں فیصلہ کرلیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی ہدایت پر پہلی مرتبہ یوم جمہوریہ تقریب میں فضائیہ، بحریہ اور بری فوج کے خاتون دستے پریڈ میں حصہ لیں گے۔

TOPPOPULARRECENT