Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / بحریہ کے ہیلی کاپٹر کی گوا میں ایمرجنسی لینڈنگ

بحریہ کے ہیلی کاپٹر کی گوا میں ایمرجنسی لینڈنگ

پاناجی۔9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی بحریہ کے چیتک ہیلی کاپٹر نے جو واسکو میں آئی این ایس ہنسا فوجی اڈہ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ یہ علاقہ جنوبی گوا میں واقع ہے۔ مبینہ طور پر ہیلی کاپٹر میں ٹیکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی۔ دونوں پائلٹس نے ہیلی کاپٹر کو محفوظ طور پر اتاردیا۔ چیتک ہیلی کاپٹر میں آئیل کا کم دبائو پیدا ہوگیا تھا۔ ہیلی کاپٹر میں درجہ حرارت تبدیل ہونے کی وجہ سے اس میں ٹیکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی۔ پائلٹس نے ہنگامی طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے جنوبی گوا میں محفوظ طور پر ہیلی کاپٹر کو اتاردیا۔
یہ واقعہ الصبح 7:15 بجے پیش آیا۔ بحریہ کے ایک ٹیم فوری موقع واردات کو روانہ کردی گئی تاکہ ٹیکنیکی رکاوٹ پیدا ہونے کی بالکل درست وجہ دریافت کی جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT