Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / بحری جہازوں کی ٹکر کوئی سازش نہیں : چیف ایڈمرل

بحری جہازوں کی ٹکر کوئی سازش نہیں : چیف ایڈمرل

واشنگٹن، 22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکی بحریہ کے چیف ایڈمرل جان رچرڈسن نے سنگاپور کے مشرقی علاقے میں امریکی بحری فوج کے ایک جنگی جہاز اورتیل ٹینکر کے مابین ٹکرکے معاملہ میں کسی بھی طرح کی سازش سے انکار کیا ہے ۔بحریہ چیف ایڈمرل جان رچرڈسن نے آج پینٹاگون میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران یہ بات کہی۔اس سے قبل کل سنگا پور میں بندرگاہ کے معمول کے دورہ کے لئے نکلا امریکی جنگی جہاز یو ایس ایس جان ایس میک کین ایلنک ایم سی نامی ایک تیل کے ٹینکرسے ٹکراگیا تھا جس میں امریکی بحریہ کے پانچ فوجی زخمی اور 10 دیگر لاپتہ ہوگئے تھے ۔یہ حادثہ اس وقت ہوا جب امریکی جنگی جہاز اپنے طے شدہ پروگرام کے تحت بندرگاہ پر پہنچنے کے لئے تیار تھا۔ بحریہ کے مطابق جنگی جہاز ملائیشیا کے نزدیک ملا میں واقع بندرگاہ کی طرف جارہا تھا اسی دوران یہ حادثہ ہوا۔ اس حادثہ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ٹکر سے یو ایس ایس جان ایس میک کین’ کے پچھلے حصہ کو نقصان پہنچا ہے ۔خیال ر ہے کہ یہ گزشتہ دو مہینوں کے دوران یہ دوسرا معاملہ ہے جب امریکی جنگی جہاز بری طرح حادثہ کا شکار ہوا ہے ۔ اس سے پہلے جون میں دنیا کے سب سے جدید جنگی جہازوں میں سے ایک یو ایس ایس فٹنزجیرالڈ کے ایک مال بردار جہاز سے ٹکرانے کی وجہ سے امریکی بحریہ کے سات فوجیوں کی موت ہوگئی تھی۔

 

TOPPOPULARRECENT