Monday , September 24 2018
Home / Top Stories / بحری حملوں کی سازش کے ملزم 10 فلسطینی گرفتار

بحری حملوں کی سازش کے ملزم 10 فلسطینی گرفتار

غزہ کے احتجاجیوں کے خلاف سخت کارروائی کا اسرائیل کا عہد
یروشلم ؍ غزہ سٹی۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی عہدیداروں نے آج کہا کہ انہوں نے 10 فلسطینیوں کو غزہ پٹی سے گرفتار کیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ وہ 4 میزائل حملے کرنے والے تھے اور بحریہ کے جہاز سے اس کے متاثرین کو یرغمال بنانے والے تھے۔ سات آدمیوں کو گرفتاری کے بعد رہا کردیا گیا۔ اسرائیل کی ایک عدالت نے ان کی رہائی کے احکام دیئے تھے جبکہ دیگر تین ہنوز تحویل میں ہیں۔ ان میں کلیدی ملزم بھی شامل ہیں جس پر الزام ہے کہ اسرائیل کے بحری جہاز پر جو بیت مقامی صیانتی ادارے کے زیرانتظام تھا، حملہ کرنے والے تھے۔ عہدیداروں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ 12 مارچ کو گرفتاریوں کے اعلان میں تین ہفتے سے زیادہ تاخیر کیوں ہوئی حالانکہ اسرائیل اکثر ایسے مقدمات کا اعلان دوران تحقیقات ہی کردیا کرتا ہے۔ غزہ پٹی ۔ اسرائیل کی سرحد پر پرہجوم اور پرتشدد احتجاج سے عین پہلے ان گرفتاریوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ گزشتہ جمعہ لاکھوں فلسطینیوں نے پرہجوم احتجاج کیا تھا جس کے نتیجہ میں اسرائیلی فوج کے ساتھ احتجاجیوں کی جھڑپ ہوگئی تھی اور اس کے نتیجہ میں 17 فلسطینی ہلاک اور 1400 سے زیادہ دیگر فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

یہ 2014ء کی جنگ کے بعد خونریز ترین دن تھا۔ اسرائیل کی جانب سے یہ شخص بھی ہلاک نہیں ہوا۔ شین بیتھ نے گرفتاریوں کا اعلان اپنے ایک بیان میں کیا اور کہا کہ انہیں جنوبی غزہ سے شہر رفاہ کے قریب ایک کشتی میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ وہ ناکہ بندی کی شکار چوٹی کانفرنس جانے کی کوشش کررہے تھے۔ غزہ پٹی سے موصولہ اطلاع کے بموجب وزیر دفاع اسرائیل نے کہا کہ فوج ، حماس زیرقیادت عوامی احتجاج کا سخت جواب دینے کے موقف کو تبدیل نہیں کرے گی۔ غزہ ۔ اسرائیل سرحد پر پرتشدد عوامی احتجاج کیا جارہا ہے جو لوگ سرحد کے قریب تک پہنچنا چاہتے ہیں ، ان کی جانیں خطرے میں ہوتی ہیں۔ غزہ کے قریب تقریر کرتے ہوئے اوگڈور لبرمین نے کہا کہ 18 فلسطینی اسرائیلی فائرنگ سے جمعہ کے دن ہلاک ہوئے جو احتجاج کا پہلا دن تھا۔ حماس کے کہنے کے مطابق سرحد پر اس علاقہ کی ناکہ بندی نے شدت پیدا کئے جانے کے بعد کیا گیا تھا۔ لبرمین کے تبصرہ سے مزید خونریزی کے اندیشے پیدا ہوگئے ہیں جبکہ مزید عوامی احتجاج متوقع ہے۔ فلسطینی سفیر برائے اقوام متحدہ ریاض منصور نے سلامتی کونسل سے اپیل کی کہ بین الاقوامی برادری فوری فلسطینی شہریوں کو تحفظ فراہم کرے۔

TOPPOPULARRECENT