Monday , January 22 2018
Home / دنیا / بحر ہند میں ایران بلیسٹک میزائل اور ڈرون تجربات کریگا

بحر ہند میں ایران بلیسٹک میزائل اور ڈرون تجربات کریگا

تہران 26ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام ) ایران کی جانب سے بحر ہند کے خلیج عدن میں بڑے پیمانے پر فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا گیا ہے،ایرانی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ مشقیں 6 روز تک جاری رہیں گی،جن میں تقریبا 13ہزار فوجی اہلکار حصہ لیں گے،بیلسٹک میزائیل اور ڈرون کے تجربات بھی کئے جائیں گے،مشقوں کا خاتمہ 30دسمبر کو ملٹری پریڈ پر ہوگا،ایرانی فوج کے سربراہ

تہران 26ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام ) ایران کی جانب سے بحر ہند کے خلیج عدن میں بڑے پیمانے پر فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا گیا ہے،ایرانی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ مشقیں 6 روز تک جاری رہیں گی،جن میں تقریبا 13ہزار فوجی اہلکار حصہ لیں گے،بیلسٹک میزائیل اور ڈرون کے تجربات بھی کئے جائیں گے،مشقوں کا خاتمہ 30دسمبر کو ملٹری پریڈ پر ہوگا،ایرانی فوج کے سربراہ عبدالکریم موسوی کا کہنا ہے کہ ان سرگرمیوں کا مقصد اپنی وفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا اور اپنے نئے فوجی جوانوں کی صلاحیتوں کو ابھراناہے ،انہوں نے واضح کیا کہ خلیج فارس میں موجود غیرملکی افواج کو اس سے کوئی خطرہ نہیںہے۔تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے بحر ہند کے خلیج عدن میں بڑے پیمانے پر فوجی مشقوں کاآغاز کر دیا گیا ہے،

ایرانی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ مشقیں 6روز تک جاری رہیں گیا،ایرانی حکام کے مطابق ایرانی نیشنل آرمی کی طرف سے بحر ہند کی آبنائے ہرمز سے خلیج عدن تک بڑی فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایران کے سرکاری ٹیلی وڑن کے مطابق مشقیں آبنائے ہرمز کے داخلی حصے کے قریب کی جا رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے دورانیے کی یہ مشقیں بحر ہند کے شمالی حصے کے پانچ لاکھ مربع کلومیٹر سے زائد علاقے میں جاری رہیںگی۔ جہاں سے دنیا بھر کو فراہم کیے جانے والے تیل کا20فیصد گزرتا ہے۔ گزشتہ ہفتے ایران کی طرف سے کہا گیا تھا کہ ملکی فوج اپنی ان مشقوں کے دوران نئے ہتھیاروں کو تجرباتی طور پر استعمال بھی کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT