Wednesday , August 15 2018
Home / دنیا / بحیرہ روم میں کشتی غرقاب ، 23 ہلاک

بحیرہ روم میں کشتی غرقاب ، 23 ہلاک

سلواکیہ ۔ 4 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) بحیرہ روم میں کشتی ڈوب گئی ،مسافر افراد میں سے 23 ہلاک ہوگئے۔خبرایجنسی کے مطابق بحیرہ روم میں مسافر کشتی ڈوبنے کے باعث 2 درجن کے قریب افراد ہلاک ہوگئے۔ ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر 64 افراد کو ڈوبنے سے بچالیا ۔یورپی نیول حکام کے مطابق کشتی میں سوارافراد میں مرد، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد سوار تھی، جن میں 23 افراد موقع پر ہی ڈوب گئے جبکہ بروقت کارروائی کرکے 64 افراد کو بچالیا گیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق بحیرہ روم میں اب تک بچائے گئے افراد کی تعداد 327 ہوگئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT