Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / بخار میں مبتلا راہول پہلے ٹسٹ سے باہر‘دھون کو موقع

بخار میں مبتلا راہول پہلے ٹسٹ سے باہر‘دھون کو موقع

نئی دہلی۔24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) زخم سے صحتیابی کے بعد ٹیم میں واپسی کر نے والے ہندوستانی اوپنر لوکیش راہول بخار سے پریشان ہیں اور وہ26 جولائی کو سری لنکا کے خلاف گال میں شروع ہونے والے سیریز کے پہلے ٹسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔بی سی سی آئی نے کہا کہ راہول بخار مبتلا ہیں اور وہ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ کے لئے دستیاب نہیں رہیں گے ۔ بیان کے مطابق میڈیکل ٹیم نے تصدیق کر دی ہے کہ راہول کو وائرل بخار ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ راہول کی صحت کے سلسلے میں کوئی سنگین مسئلہ نہیں ہے اور طبی ٹیم ان کی موجودہ صحت سے مطمئن ہے لیکن احتیاطاً راہول کو آرام کا مشورہ دیا گیا ہے اور وہ26 جولائی کو سری لنکا کے خلاف گال میں ہونے والے پہلے ٹسٹ کے لئے ہندوستانی ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے ۔بورڈ نے کہا کہ میڈیکل ٹیم راہول کی طبیعت کے سلسلے میں مسلسل جانچ کر رہی ہے ۔ واضح رہے کہ راہول کندھے کے زخم کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی اور ویسٹ انڈیز سیریز میں بھی ہندوستانی ٹیم کا حصہ نہیں تھے اور ٹھیک ہونے کے بعد ٹیم میں واپسی کر رہے ہیں لیکن بخار کی وجہ ان کا تین میچوں کی سیریز کے پہلے ہی ٹسٹ سے باہر ہو جانا ایک بڑا جھٹکا ہے ۔کرناٹک کے کھلاڑی راہول کی غیر موجودگی میں شکھر دھون یا ابھینو مکنڈ میں سے کسی ایک کو اوپننگ میں اب موقع دیا جا سکتا ہے ۔ دھون کو ٹسٹ اوپنر مرلی وجے کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو کلائی کی تکلیف کی وجہ سے باہر ہو گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT