Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات / بخار پر گولی کا استعمال ،کمسن کی موت

بخار پر گولی کا استعمال ،کمسن کی موت

حیدرآباد۔/3مارچ، ( سیاست نیوز) نارائن گوڑہ علاقہ حیدرگوڑہ میں ایک کمسن لڑکا مشتبہ طور پر فوت ہوگیا۔ پولیس نارائن گوڑہ کے مطابق10سالہ ومشی جو حیدر گوڑہ علاقہ کے ساکن گنیش کا بیٹا تھا،یکم مارچ کو اس لڑکے کو شدید بخار تھا اس دوران اس لڑکے کی ماں پرمیشوری نے اس لڑکے کو مبینہ طور پر کیروسین پیراسیٹامول کی گولی دی جس کے بعد اس لڑکے کی صحت مزید بگڑ گئی اور مقامی ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مشورہ پر ومشی کونیلوفر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں یہ لڑکا آج فوت ہوگیا۔ کیروسین پیراسیٹامول ٹیبلیٹ کے استعمال کے بعد صحت میں انتہائی بگاڑ اور اس سے کمسن کی موت کا یہ دوسرا واقعہ ہے ۔ گذشتہ ہفتہ بھوانی نگر پولیس حدود میں بھی اس طرح کا واقعہ پیش آیا تھا۔ پولیس نارائن گوڑہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT