Thursday , June 21 2018
Home / ہندوستان / بدایوں عصمت ریزی کیس کی سی بی آئی جانچ

بدایوں عصمت ریزی کیس کی سی بی آئی جانچ

نئی دہلی 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) گنگا ندی کی سطح میں اضافہ کے ساتھ ہی سی بی آئی کی تشکیل شدہ میڈیکل بورڈ کی ٹیم نے بدایوں عصمت ریزی کیس کا شکار خواتین کی نعشوں کو قبروں سے کھود کر نکال کر جانچ کی ہے۔ تاکہ تازہ آٹوپسی حاصل کی جاسکے۔ سی بی آئی نے قبل ازیں یہ عمل کل انجام دینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن گنگا ندی کی سطح میں مسلسل اضافہ کے پیش نظر آج ہی قبروں کو کھود کر نعشیں نکالی گئیں کیوں کہ گنگا ندی کے پانی سے قبریں زیرآب ہونے کا اندیشہ بڑھ گیا تھا۔ سی بی آئی ذرائع نے کہاکہ ایجنسی نے قبروں کے قریب ہی نعشوں کی تازہ آٹوپسی کرانے کے تمام انتظامات کئے تھے۔

وڈوڈرا میں سنگباری
ایس آر پی ایف تعینات
وڈوڈرا 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے اس ٹاؤن میں دو گروپس کے درمیان جھڑپوں اور ایک دوسرے پر سنگباری کے واقعات پیش آئے۔ کل رات دیر گئے بحث و مباحث کے بعد کشیدگی پیدا ہوئی تو پولیس نے فوری حرکت میں آکر ہجوم کو منتشر کرنے آنسو گیاس شل برسائے۔ یہ تشدد و جونی گڑھ اور چوپواڈ کے علاقہ میں رونما ہوا۔ جو فرقہ وارانہ طور پر حساس علاقے سمجھے جاتے ہیں۔ اسپیشل ریزریو پولیس فورس کی 3 کمپنیاں (300 ارکان) کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ یہاں امن کی برقراری کو یقینی بنایا جاسکے۔ ایک آٹو رکشا ڈرائیور کی ٹکر کے بعد دو گروپس میں جھگڑا ہوا تھا۔

TOPPOPULARRECENT