Tuesday , December 19 2017
Home / ہندوستان / بدحال افراد کے فائدہ کیلئے ریزرویشن ضروری : اوما بھارتی

بدحال افراد کے فائدہ کیلئے ریزرویشن ضروری : اوما بھارتی

بھوپال ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر اومابھارتی نے آج کہا کہ ریزرویشن ضروری ہے اور اسے ملک میں ضروری جاری رکھنا چاہئے جس سے ان لوگوں کو فائدہ ہوگا جو صدیاں گزرجانے کے باوجود بدستور بدحال ہیں۔ اومابھارتی نے کہا کہ ملک میں مذہب کی بنیاد پر کوئی امتیاز نہیں ہے بلکہ بلاشبہ ذات پات کے نام پر یہ خرابی موجود ہے۔ اوما بھارتی نے گجرات اسمبلی چناؤ کے تناظر میں اس مسئلہ پر تبصرہ کی خواہش پر اخباری نمائندوں کو بتایا کہ اس ملک کیلئے تحفظات ضروری ہیں کیونکہ کئی لوگ ایسے ہیں جو اس ملک میں ذات پات کی وجہ سے صدیوں سے ظلم و ستم کا شکار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT