Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / بدعنوانیوں اور بے قاعدگیوں سے پاک حکمرانی کو اولین ترجیح

بدعنوانیوں اور بے قاعدگیوں سے پاک حکمرانی کو اولین ترجیح

ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی سے محکمہ اسٹامپس اینڈ رجسٹریشن کے اعلیٰ عہدیداروں کی ملاقات

ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی سے محکمہ اسٹامپس اینڈ رجسٹریشن کے اعلیٰ عہدیداروں کی ملاقات
حیدرآباد۔3جولائی (سیاست نیوز) محکمہ اسٹامپ اور رجسٹریشن کے اعلی حکام کا ایک وفد آج ڈپٹی چیف منسٹر وریونیومنسٹر تلنگانہ محمد محمود علی سے ان کے چیمبر میںملاقات کی اس موقع پر متعلقہ محکمہ جات کی کارکردگی میں بہتری لاتے ہوئے عوام کو زائد سہولتیں فراہم کرنے کے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ وفد میں پرنسپل سکریٹری وی کے اگروال‘کمشنر اینڈ ائی جی وجئے کمار‘جوائنٹ ائی جی وینکٹ راجیش‘ مسٹر سرینواس‘ ڈی ائی جی مسٹرمدھوسدھن ریڈی‘اور شریمتی پشپا لتا شامل تھے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمو دعلی نے آن لائن رجسٹریشن کے متعلق پائی جانے والی بدگمانیو ںکو دور کرنے پر زورد یتے ہوئے کہاکہ بدعنوانیوں اور بے قاعدگیوں سے پاک نظام حکومت کی اولین ذمہ داری ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ جائیدادوں او راراضیات کے آن لائن رجسٹریشن میں بے پناہ بے قاعدگیوں کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں جن پر کنٹرول ضروری ہے ۔ محمد محمودعلی نے کہاکہ اراضیات میں جاری بے قاعدگیوں پر محکمہ جات کے اعلی عہدیداروں کو سخت کاروائی کرنے چاہئے ۔انہوں نے اس بات پر زوردیا کہ محکمہ اسٹامپ اور جسٹریشن کے قوانین میں موثر ترمیمات کے متعلق بھی جائز ہ اجلاس ضروری ہے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے محکمہ اسٹامپ اور رجسٹریشن کے اعلی حکام کو واضح کردیا کہ اراضیات اور جائیدادوں کے آن لائن رجسٹریشن عوا م کو کافی دشواریاں پیش آرہی ہیں کیونکہ حیدرآباد میں رجسٹریشن کے لئے کسی بھی دوسرے مقام سے آن لائن رجسٹریشن کروانے کا عمل حقیقی مالکین کے لئے نقصان کا سبب بن رہا ہے انہوں نے کہاکہ اس عمل کی روک تھام ضروری ہے۔

TOPPOPULARRECENT