Monday , December 11 2017
Home / Top Stories / بدعنوانی اور انسانی حقوق کے معاملوں پر متحدہ جدوجہد کرنے امریکہ اور میانمار کا اعلان

بدعنوانی اور انسانی حقوق کے معاملوں پر متحدہ جدوجہد کرنے امریکہ اور میانمار کا اعلان

واشنگٹن، 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) میانمار کے کان کنی کے شعبے میں پھیلی بدعنوانی اور راکھین ریاست میں مسلم آبادی کے خلاف ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے نمٹنے کے لئے امریکی حکومت میانمار کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر افسر نے اس بات کی اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ میانمار کی لیڈر آنگ سان سو کی اور صدر براک اوباما کے درمیان ہوئی ملاقات کے بعد مسٹر اوباما نے میانمار پر لگی پابندیوں کو کم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پابندیوں کو کم کرنے سے میانمار کی حکومت کو اپنے مقاصد کے حصول اور مختلف مسائل سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

امریکہ ۔ اسرائیل دفاعی معاہدہ پر اوباما کا بیان
واشنگٹن 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر براک اوباما نے آج کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے درمیان ہوئے فوجی مدد کے تاریخی سمجھوتے کے تحت امریکہ اگلے 10 سال تک اسرائیل کو 38 ارب امریکی ڈالر کی فوجی مددفراہم کرے گا۔مسٹر اوباما نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان 10 سال کے لئے ہوئے فوجی مدد کا جو معاہدہ طے پایا ہے اس کی مدد سے اسرائیل کو اپنی سلامتی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔امریکی صدر براک اوباما نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا، “مجھے اور وزیر اعظم نیتن یاہو کو یقین ہے کہ یہ سمجھوتہ اسرائیل کو اس کے پڑوسیوں سے حفاظت کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT