Wednesday , December 12 2018

بدعنوانی ثابت کرنے پر ایک کروڑ روپئے دینے کا چیالنج ’’کے سری ہری‘‘

قاضی پیٹ ۔ 10 ۔ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)چیف منسٹر تلنگانہ کڈیم شری ہری نے آج شام اخباری نمائندوں کے روبرو اس بات کا چیالنج کیا کہ ان پر لینڈ گرابنگ اور دیگر بعنوانی کے الزامات ثابت کئے جانے پر وہ ایک کروڑ روپیوں کا عطیہ دیں گے ۔ واضح رہے کہ سرکٹ گیسٹ ہاؤز ہنمکنڈہ میں آج شام ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم شری ہری نے ایک پریس کانفرنس میں ان کے افراد خاندان اور خود ان پر چند اخبارات میں زمینوں پر ناجائز قبضہ اور کرپشن کے الزامات سے متعلق شائع کئے جانے پر غم و غصہ کا اظہار کتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی اخبار کے صحافی بالخصوص کوئی بھی شخص اگر اس بات کا خلاصہ اور کوئی ثبوت پیش کریں تو ایک کروڑ روپیوں کا پیش کروں گا اور سیاست سے سنیاس لینے کا چیالنج کیا۔ کڈیم شری ہری نے ان کے افراد خاندان اور ان کے رشتہ داروں پر کرپشن اور لینڈ گرابنگ کی خبریں شائع کئے جانے کے خلاف شدید رد و عمل کا اظہار کیا۔

TOPPOPULARRECENT