Sunday , October 21 2018
Home / دنیا / بدعنوانی معاملہ میں پولیس کی نتن یاہو سے ساتویں بار پوچھ گچھ

بدعنوانی معاملہ میں پولیس کی نتن یاہو سے ساتویں بار پوچھ گچھ

یروشلم ۔ 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی پولیس ملک کے وزیراعظم بنجامن نتن یاہو سے ایک بار پھر بدعنوانیوں کے دو الزامات کی تحقیقات کیلئے پوچھ گچھ کررہی ہے۔ دریں اثناء ایسوسی ایٹیڈ پریس کے ایک کیمرہ مین نے پولیس کو نتن یاہو کی رہائش گاہ میں داخل ہونے کی ویڈیو تیار کی جبکہ میڈیا میں یہ خبریں بھی گشت کررہی ہیں کہ پولیس ساتویں بار نتن یاہو سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔ یاد رہیکہ ایک تحقیقات ان الزامات کی بھی کی جارہی ہے جہاں نتن یاہو پر ہالی ووڈ اور مشہور و معروف تاجر شخصیات سے قیمتی تحائف حاصل کرنے کیلئے عائد کئے گئے تھے جبکہ دوسری تحقیقات اسرائیل کے ایک اخبار کے ناشر سے خفیہ ملاقات کی بنیاد پر کی جارہی ہے جہاں نتن یاہو نے ان سے اخبار میں ان کے بارے میں (نتن یاہو) مثبت کوریج کی درخواست کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT