Monday , February 19 2018
Home / دنیا / بدعنوانی کے معاملہ میں نتن یاہو سے پھر پوچھ گچھ

بدعنوانی کے معاملہ میں نتن یاہو سے پھر پوچھ گچھ

تل ابیب،20نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو سے ایک بار پھر بدعنوانی الزامات کے تحت پوچھ گچھ کی گئی۔اسرائیلی پولیس نے چھٹی بار اسرائیل کے وزیرا عظم نیتن یاہو سے بدعنوانی کے الزامات پر تفتیش کی ہے ۔پولیس کے ترجمان نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کر رہے افسر وزیر اعظم نیتن یاہو کے سرکاری رہائش یروشلم پہنچے اور ان سے پوچھ گچھ کی۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر نیتن یاہو سے ریاست کے چیف پراسیکیوٹر اور اٹارنی جنرل اتھارٹی کے ساتھ چل رہے فراڈ کی تحقیقات کے معاملے میں کئی گھنٹے تک پوچھ گچھ ہوئی۔سال 2009 سے اقتدار کی باگ ڈور سنبھال رہے وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف کوئی الزام نہیں لگایا گیا ہے ۔ لیکن انہوں نے کچھ بھی غلط کرنے سے انکار کیا ہے ۔پولیس نے ان پر عائد بدعنوانی کے الزامات کے حوالہ سے ان سے مزید سوالات کیے ۔نیتن یاہو کو بدعنوانی الزامات کے تحت دو مقدمات کا سامنا ہے جن میں ان پر مختلف کاروباری شخصیات اور اداروں سے قیمتی تحائف لینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔اسرائیلی وزیر اعظم پر بدعنوانی کے الزامات عائد ہونے کے بعد سے اسرائیل میں ان کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔بنجامن نیتن یاہو اپنے خلاف بدعنوانی کے الزامات کو اپنے مخالفین کی سازش قرار دیتے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT