Tuesday , May 22 2018
Home / دنیا / بدعنوان انڈونیشیا ئی سیاست داں کے مقدمہ کی سماعت میں تاخیر

بدعنوان انڈونیشیا ئی سیاست داں کے مقدمہ کی سماعت میں تاخیر

جکارتہ۔13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کے ایک اعلیٰ سطحی سیاست داں جو ملک کے ایک سب سے بڑے بدعنوانی معاملہ میں ملوث ہیں، نے اپنے مقدمہ کی سماعت کے پہلے دن فاضل عدالت کو بتایا کہ اسے پیٹ میں شدید تکلیف ہے جس پر جج صاحب کو مقدمہ کی سماعت کو آئندہ تاریخ کے لئے ملتوی کرنا پڑا جبکہ اس کی طبی جانچ پڑتال کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ سیتانووانٹو کی نمائندگی کرنے والے وکلاء نے عدالت میں جرح کے دوران بتایا کہ ان کا موکل جو انڈونیشیائی پارلیمنٹ کا سابق اسپیکر ہے، اس وقت پیٹ کے شدید درد میں مبتلا ہے، جبکہ استغاثہ کے وکلاء نے استدلال پیش کیا کہ ملزم پیٹ کے درد کا بہانہ کررہا ہے جبکہ اس کی صحت اچھی ہے۔ اس کے باوجود ججس نے مقدمہ کی سماعت کو آج صبح کی بجائے سہ پہر تک موخر کردیا۔ نووانٹو کو مبینہ طور پر ایک ایسی سازش کا حصہ بنایا گیا ہے، جہاں ایک الیکٹرانک آئی ڈی سسٹم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے 170 ملین ڈالرس کی عوامی رقومات کا سرقہ کرلیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT