Saturday , September 22 2018
Home / سیاسیات / بدعنوان سابق وزیرپون کمار بنسل کانگریس امیدوار

بدعنوان سابق وزیرپون کمار بنسل کانگریس امیدوار

نئی دہلی۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کرپشن کے تعلق دوہرا معیار اختیار کرتے ہوئے کانگریس نے سابق وزیر ریلوے پون کمار بنسل کو چندی گڑھ سے دوبارہ اُمیدوار نامزد کیا ہے۔ پارٹی کی آج جاری کردہ 71 امیدواروں کی فہرست میں میرٹھ سے فلم اداکار ہ نغمہ اور ہنگولی سے یوتھ کانگریس صدر راجیو ستاؤ شامل ہیں۔ پون کمار بنسل کو 10 کروڑ روپئے نقد رقم برائے عہد

نئی دہلی۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کرپشن کے تعلق دوہرا معیار اختیار کرتے ہوئے کانگریس نے سابق وزیر ریلوے پون کمار بنسل کو چندی گڑھ سے دوبارہ اُمیدوار نامزد کیا ہے۔ پارٹی کی آج جاری کردہ 71 امیدواروں کی فہرست میں میرٹھ سے فلم اداکار ہ نغمہ اور ہنگولی سے یوتھ کانگریس صدر راجیو ستاؤ شامل ہیں۔ پون کمار بنسل کو 10 کروڑ روپئے نقد رقم برائے عہدہ رشوت اسکام کی وجہ سے کابینہ سے مستعفی ہونا پڑا تھا۔ اس اسکام میں مبینہ طور پر ان کے بھتیجے وجئے سنگلا اور دیگر 9 افراد شامل ہیں۔

آج جاری کردہ فہرست میں ایم ویرپا موئیلی ، ششی تھرور، وی نارائن سامی، کے سی وینو گوپال، کے وی تھامس اور ایم رامچندرن بھی شامل ہیں۔ پارٹی ترجمان راج ببر کو جنہوں نے چیف منسٹر اترپردیش اکھیلیش یادو کی اہلیہ ڈمپل یادو کو ضمنی انتخابات میں فیروز آباد سے شکست دی تھی ، اب غازی آباد سے امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ بی جے پی صدر راج ناتھ سنگھ اس حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ سینئر پارٹی لیڈر بیگم نور بانو کو مسلم اکثریتی نشست مرادآباد سے امیدوار مقرر کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے وہ رامپور کی نمائندگی کررہی تھیں۔ آج دوسری فہرست کے ساتھ کانگریس نے جملہ 261 نشستوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ جھارکھنڈ میں پارٹی کے تنہا رکن پارلیمنٹ سبودھ کانت سہائے کو مخالفت کے باوجود دوبارہ امیدوار نامزد کیا گیا ہے حالانکہ یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ راج ببر، نغمہ یا کرکٹر محمد اظہرالدین (موجودہ رکن پارلیمان مرادآباد) کو امیدوار نامزد کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT