Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / بدعنوان پولیس عہدیداروں کے خلاف کارروائی

بدعنوان پولیس عہدیداروں کے خلاف کارروائی

رائے درگم پولیس انسپکٹر اور ایس آئی خدمات سے علحدہ، کمشنر سائبرآباد کا اقدام
حیدرآباد ۔19 اگست (سیاست نیوز) بدعنوانیوں کے الزامات کا سامنا کررہے پولیس عہدیداروں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوچکا ہے۔ پولیس اسٹیشن میں معاملہ فہمی کو طئے کرنے ایک شخص کو اختیارات کی بنیاد پر دھمکانے والے عہدیداروں اور آپسی خصومت سے اختیارات کا بے جا استعمال کرنے والے عہدیداروں کی خدمات کو منتقل کردیا گیا ہے۔ کمشنر پولیس سائبرآباد مسٹر سندیپ شنڈلیہ نے رائے درگم پولیس انسپکٹر درگا پرساد اور ایس آئی راج شیکھر ریڈی کے علاوہ شادنگر انسپکٹر سرینواس چاری اور ایس آئی واسو کو خدمات سے ہٹا دیا گیا ہے۔ گذشتہ روز ان عہدیداروں پر الزامات کے بعد کمشنر نے اسپیشل برانچ سے تحقیقات کرائی تھی۔ ایس بی کی رپورٹ میں الزامات کے مطابق عہدیدار خاطی پائے گئے۔ باوثواق ذرائع نے یہ بات بتائی۔ کمشنر پولیس سندیپ شنڈلیہ نے فوری اقدامات کرتے ہوئے انہیں موجودہ خدمات سے ہٹادیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ اس معاملہ کی مادھاپور اسے ی بی رمنا کمار تحقیقات کررہے ہیں اور انہوں نے کمشنر کو اپنی رپورٹ بھی پیش کی ہے۔ معلوم ہوا ہیکہ ان عہدیداروں کے خلاف یہ اقدام ابتدائی کارروائی ہے اور مکمل تحقیقات کے بعد ان کے خلاف سخت کارروائی ہوسکتی ہے۔ تاہم اس پورے معاملہ میں الزامات کا سامنا کررہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس راچہ کنڈہ مسٹر پولیندر ریڈی کے مسئلہ کو ڈی جی پی سے رجوع کردیا گیا ہے اور اسپیشل برانچ کی جانب سے ڈی جی پی کو رپورٹ روانہ کردی گئی ہے۔ تاہم شادنگر کے انسپکٹر اور سب انسپکٹر کو آپسی تنازعہ کے درمیان کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان عہدیداروں پر الزام ہیکہ معاملات کی رقم کو تقسیم کے مسئلہ پر دونوں میں بحث و تکرار ہوئی اور یہ دو عہدیدار ڈیوٹی کی پرواہ کئے بغیر سرعام ایک دوسرے کی مخالفت پر اتر آئے، جس سے نہ صرف پولیس کی وردی بلکہ خدمات بھی متاثر ہورہی ہیں۔ کمشنر پولیس نے اس معاملہ کا سخت نوٹ لیا ہے اور انہیں فوری کمشنر آف رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT