Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / بدلتے دور میں معیار کی بڑی اہمیت

بدلتے دور میں معیار کی بڑی اہمیت

گیتم یونیورسٹی میں انٹرنیشنل کانفرنس کا افتتاح ، پروفیسر رام چندرم کا خطاب
حیدرآباد ۔ /18 مارچ (پریس نوٹ) تیزی کے ساتھ بدل رہے دور میں معیار کی اہمیت بڑھتی جارہی ہے ۔ پروفیسر ایس رام چندرم ، پرنسپل کالج آف انجنیئرنگ عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد نے یہ بات کہی ۔ وہ آج یہاں گیتم یونیورسٹی ، حیدرآباد پر ’’اینیویشنس اینڈ ایڈوانسمنٹس ان کمپیونگ‘‘ کے موضوع پر دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے بحیثیت مہمان خصوصی مخاطب کررہے تھے ۔ اس کانفرنس کا اہتمام گیتم یونیورسٹی کے آئی ٹی اینڈ سی ایس ای ڈپارٹمنٹ کے اشتراک سے کیا جارہا ہے ۔ پروفیسر رام چندرم نے فیکلٹی کی جانب سے ریسرچ کی ضرورت پر زور دیا ۔ تعلیم کے شعبہ میں فیکلٹی کی بڑی اہمیت ہوتی ہے اور فیکلٹی کو ریسرچ میں دلچسپی لینی چاہئیے ۔ انہیں اچھی تعلیم فراہم کرنے کیلئے تبدیلیوں کو اختیار کرنا ہوگا ۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ مینجمنٹ کو ریسرچ لیابس قائم کرنا چاہئیے تاکہ ریسرچ کیلئے فیکلٹی کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر طلبہ کا مستقبل تابناک ہو تو ملک کا مستقبل روشن ہوگا ۔ اعزازی مہمان پردیپ شلیگے ، سینئر وائس پریسیڈنٹ کا گنیزنٹ ، چنائی نے بھی مخاطب کیا ۔ قبل ازیں گیتم کے پرنسپل پروفیسر سی ایچ سنجے اس کانفرنس کے اغراض و مقاصد سے واقف کروایا ۔ کانفرنس کنوینر ڈاکٹر سدرشن نے خیرمقدمی تقریر کی ۔ ملک بھر سے 60 مندوبین اور فیکلٹی بھی اس افتتاحی سیشن میں حصہ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT