Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / بدلتے رجحانات کے ساتھ آبادی میں اضافہ کی ضرورت

بدلتے رجحانات کے ساتھ آبادی میں اضافہ کی ضرورت

66 ویں سالگرہ تقریب کے موقع پر چیف منسٹر اے پی کا خطاب
وجئے واڑہ ۔ 20 ۔ اپریل : ( پی ٹی آئی ) : چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے آج کہا کہ بدلتے رجحانات کے پیش نظر آج آبادی کے تحفظ نگہداشت پر بھر پور توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ یہاں اپنی 66 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران چار صحت اسکیمات کا آغاز کرتے ہوئے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ اگرچیکہ ہماری توجہ آبادی پر قابو پانے پر مرکوز ہے تاہم اب رجحان بدل چکا ہے اور ہم کو اب آبادی کے تحفظ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے دیگر ممالک جاپان ، چین کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک اب آبادی میں اضافہ پر توجہ مرکوز کررہے ہیں ۔ چیف منسٹر اے پی نے زچہ بچہ اموات کی ریاست میں بڑھتی شرح پر تشویش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اے پی کو ملک میں اس معاملہ میں سرفہرست بتایا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت ریاست آندھرا پردیش کو ایک صحت نگہداشت مرکز میں تبدیل کرنے کی سعی کررہی ہے ۔ چندرا بابو نے بتایا کہ برطانیہ اے پی کے نئے صدر مقام امراوتی میں عالمی معیار کے طرز کا دواخانہ قائم کررہا ہے ۔ چیف منسٹر اے پی نے دیہی علاقوں کے لیے چندرن سمچارا چکتسا موبائل ہیلت سرویس سہولت کا آغاز کیا ۔ اس کے ذریعہ طبی سہولتیں پہنچائی جائے گی ۔ چیف منسٹر نے اس موقع پر روٹا وائرس ویکسنیشن اور پولیو وائرس ویکسن دوا پروگرام کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر مرکزی وزیر شہری ترقیات پی اشوک گجپتی راجو ، ریاستی وزیر صحت کے سرینواس اور دیگر ریاستی وزیر عہدیدار موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT