Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / بدمعاشوں نے خاتون کی قبر کھود کر زیورات چرائے

بدمعاشوں نے خاتون کی قبر کھود کر زیورات چرائے

کلبرگی، 24 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک میں الاند تالک کے کھاجوری گاؤں میں کل رات بدمعاشوں نے ایک خاتون کی نعش کوقبر سے نکال کر ڈیڑھ لاکھ روپے قیمت کے زیورات چرانے کے واقعہ کو انجام دے کر انسانیت کو شرمسار کر دیا ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ متوفیہ پریمابائی داگے کو پانچ دن پہلے ہی دفن کیا گیا تھا اور اس کی لاش کے ساتھ 50 گرام سونے کے زیورات بھی رکھے گئے تھے ۔ کچھ بدمعاشوں نے آج علی الصباح لاش کو قبر سے نکال کر زیورات چرالئے اور نعش کو قریبی جھاڑیوں میں رکھ کر فرار ہوگئے۔گاؤں والوں نے بتایا کہ پریمابائی کی کوئی اولاد نہیں تھی اور اسی وجہ سے زیورات بھی قبر میں ہی رکھ دئیے گئے تھے۔ بدمعاشوں کی تلاش کی جا رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT