Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / بدمعاشوں کی فائرنگ میں کالج پرنسپال زخمی

بدمعاشوں کی فائرنگ میں کالج پرنسپال زخمی

اعظم گڑھ،9جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) نامعلوم حملہ آوروں نے آج ایک کالج پرنسپل کو میورا گاؤں کے قریب گولی مار دی جس کے بعد سینکڑوں برہم طلبہ پولیس سے متصادم ہوگئے ‘ اس تشدد میں 4 افراد زخمی ہوگئے ۔ شری شنکر انٹر کالج پشپا نگر کے پرنسپل شیوپرتاپ مصرا اپنے مکان سے کالج کی سمت جارہے تھے کہ موٹر سیکل پر سوار بدمعاشوں نے فائرنگ کی اور زخمی پرنسپل کی گاڑی چھین کر فرار ہوگئے ۔ آج صبح کے اس واقعہ کے خلاف کالج کے طلبہ احتجاج کررہے تھے کہ پولیس وہاں پہنچ گئی۔ بحث و تکرار کے بعد طلبہ نے پولیس پر سنگباری کی اور کئی ایک گاڑیوں کو نقصان پہنچایا ۔

TOPPOPULARRECENT