Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / بدنام زمانہ بدمعاش کو ساتھیوں نے پولیس سے چھڑا لیا

بدنام زمانہ بدمعاش کو ساتھیوں نے پولیس سے چھڑا لیا

نئی دہلی ، 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)دہلی کے پاس ہریانہ کے بہادر گڑھ علاقے میں ایک بدنام زمانہ بدمعاش کو اس گروہ کے ساتھی آج سرعام چھڑا لے گئے اور جاتے وقت پولیس کی ایک رائفل اور کچھ کارتوس بھی لوٹ کر لے گئے ۔ پولیس حراست سے چھڑائے گئے بدمعاش جتیندر عرف گوگی کے خلاف دہلی اور ہریانہ میں قتل اور لوٹ کے کئی معاملے درج ہیں۔ یہ واردات بہادرگڑھ کے پاس روہتک روڑ پر صبح سوا چھ بجے کے قریب ہوئی۔ جتیندر قتل کے ایک معاملے میں تہاڑ جیل میں بند تھا۔ اسے صبح پولیس کے چار جوان نروانا تھانے میں درج قتل کے معاملے میں جیند کی ضلع عدالت میں پیش کرنے کے لئے لے جا رہے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT