Thursday , December 13 2018

بدنام زمانہ بین ریاستی ٹولی گرفتارٹولی کے 6 ارکان کے خلاف کارروائی، دیگر مفرور

 

حیدرآباد۔/3 مارچ، ( سیاست نیوز) بدنام زمانہ بین ریاستی مجرمین کی ٹولی کو شمس آباد سی سی ایس پولیس نے بے نقاب کرکے گیارہ رکنی ٹولی کے 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ ٹولی تقریباً 38 معاملات میں ملوث ہے جس نے اننت پور، کرنول، شولاپور، تلجا پور، ونپرتی، کولکتہ، پبیر، تانڈور، ونستھلی پورم اور راجندر نگر میں وارداتیں انجام دی۔ پولیس نے بتایا کہ 32 سالہ سید کرار حسین رضوی جو نور خاں بازار علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے پیشہ سے جونیر آرٹسٹ کے علاوہ 27 سالہ عزیز احمد خاں ساکن پنجہ شاہ، 32 سالہ میر مصطفی علی رضوی عرف بابو ساکن ممتاز انکلیو نور خاں بازار اور 25 سالہ ساگر سنجیو پگارے ساکن اندھیری ایسٹ ممبئی کو گرفتار کرلیا۔ سی سی ایس پولیس کے مطابق اس ٹولی کے دیگر ارکان میر سجاد علی عرف سجو، محمد خلیل عرف شریف، این شیوا عرف جبار، اصغر علی، مرتضیٰ علی عابد، میر یوسف اور سلیم مفرور بتائے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT