Tuesday , July 17 2018
Home / جرائم و حادثات / بدنام زمانہ رہزن گرفتار

بدنام زمانہ رہزن گرفتار

حیدرآباد۔/27جنوری، ( سیاست نیوز) رہزنی کی سلسلہ وار وارداتوں سے سائبر آبادپولیس کو پریشان کرنے والے ایک بدنام زمانہ رہزن کو بالآخر سائبرآباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔ کمشنر پولیس سائبرآباد مسٹر سندیپ شنڈلیہ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران گرفتار بدنام زمانہ رہزن47سالہ بابا صاحب شنڈے کو میڈیا کے روبرو پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بین ریاستی رہزن ہے جو ریاست مہاراشٹراکے پربھنی ضلع کے خانہ پور تعلقہ سے تعلق رکھتا ہے۔ پولیس نے اسکے قبضہ سے تقریباً 15 لاکھ مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا جس میں 47 تولہ طلائی زیورات، موٹر سیکل دیگر اشیاء شامل ہیں۔ شنڈے چندا نگر کوکٹ پلی اور کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ کے حدود میں کل 18 وارداتوں میں ملوث تھا۔ پولیس سائبرآباد نے اس رہزن کی گرفتاری کے بعد چین کی سانس لی اپنی کرائم ٹیم کے عملے کو مزید چوکس کردیا۔

TOPPOPULARRECENT