Monday , June 18 2018
Home / جرائم و حادثات / بدنام زمانہ سارقوں کی ٹولی بے نقاب

بدنام زمانہ سارقوں کی ٹولی بے نقاب

چار افراد گرفتار ، کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مہیش مرلی دھر بھگوت
حیدرآباد /8 جنوری ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس نے ایک بدنام زمانہ سارقوں کی ٹولی کو بے نقاب کردیا اور 4 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ یہ بات کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مسٹر مہیش مرلی دھر بگھوت نے بتائی ۔ انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کو مخاطب کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ 21 سالہ جاون سورج ساکن منصورآباد انجینئیرنگ طالب علم 20 سالہ پون کمار ساکن منصورآباد انجینئیرنگ طالب عالم 19 سالہ اویس احمد پالی ٹکنک طالب علم ساکن پھول باغ اور 20 سالہ روہت کمار ساکن کھمم کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 540 گرام طلائی زیورات چار موٹر سائیکل اور دیگر کل 17 لاکھ روپئے مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ یہ ٹولی کل 18 مقدمات میں ملوث ہے ۔ جو صبح کے اولین اوقات میں کالونیوں میں چہل قدمی کررہے اور خریداری و کام کاج میں مصروف تنہا خواتین کو نشانہ بنایا کرتے تھے ۔ ایل بی نگر ، چیتنیہ پوری ، سرور نگر ، ونستھلی پورم اور دیگر پولیس اسٹیشن میں مقدمات میں ملوث پائی جاتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT