Wednesday , August 15 2018
Home / جرائم و حادثات / بدنام زمانہ سارقوں کے خلاف پی ڈی ایکٹ کا نفاذ

بدنام زمانہ سارقوں کے خلاف پی ڈی ایکٹ کا نفاذ

حیدرآباد۔/17نومبر، ( سیاست نیوز) راچہ کنڈہ پولیس کمشنر نے بدنام زمانہ سارقوں کے بشمول تین رکنی ٹولی کے افرادکو غنڈہ گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا۔ کمشنر پولیس راچہ کنڈہ مسٹر مہیش مرلیدھر بھگوت نے20 سالہ عقیل ساکن حیات نگر، 22سالہ اعجاز ساکن پیرزادہ گوڑہ اور 23 سالہ مبین ساکن پیر زادہ گوڑہ کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا۔ پولیس کے مطابق اعجاز اور عقیل 21 مقدمات اور مبین 2 معاملات میں ملوث ہے۔ میڑ پلی پولیس نے ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جولائی 2017 کو سنٹرل جیل منتقل کیا تھا۔ کمشنر نے ان کی غیر قانونی سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے ان کے خلاف سخت کارروائی کی اور پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا۔

TOPPOPULARRECENT