Wednesday , October 17 2018
Home / جرائم و حادثات / بدنام زمانہ سارق اور مسروقہ مال خریدار خاتون گرفتار

بدنام زمانہ سارق اور مسروقہ مال خریدار خاتون گرفتار

مسروقہ زیورات ضبط ، کیسرا پولیس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ /13 جون (سیاست نیوز) کیسرا پولیس نے ایک کارروائی میں بدنام زمانہ بین ریاستی سارق اور مسروقہ سامان کو خریدنے والی خاتون دونوں کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے 40 سالہ ایل اوما مہیشور راؤ عرف منا عرف نانی کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 30 تولہ طلائی زیورات اور دیڑھ کیلو چاندی کو ضبط کرلیا جس کی کل مالیت 10 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق نانی کے بشمول 46 سالہ یاداماں ساکن اندرا گروہا کلپا کالونی چیرلہ پلی کو بھی گرفتار کرلیا ۔ یہ خاتون اس بین ریاستی بدنام زمانہ سارق کو پناہ دیتی تھی ۔ سری کا کلم ضلع سے تعلق رکھنے والایہ عادی سارق حیدرآباد پہونچا تھا اور یاداماں اس کو پناہ دیتی تھی ۔ دونوں اکثر سلم علاقوں میں رہتے تھے اور آس پاس کی کالونیوں میں بند مکانات کو نشانہ بنایا کرتا تھا ۔ اور مسروقہ سامان کو یاداماں خریدا کرتی تھی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اوما مہیشور راؤ عرف منا سے تین ریاستوں آندھراپردیش ، اڑیسہ اور تلنگانہ کے کئی مقامات پر پولیس کے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق تین ریاستوں میں اس نے تقریباً 150 وارداتیں انجام دیا تھا ۔ گزشتہ روز تلاشی مہم کے دوران مشتبہ نقل و حرکت پر نانی کو حراست میں لیا گیا اور اس نے پولیس کی پوچھ تاچھ میں اپنے جرم کو قبول کرلیا اور ساری اطلاع فراہم کردی ۔ اس سارق نے کیسرا پولیس اسٹیشن حدود میں 7 اور نریڈمیڈ میں تین وارداتیں انجام دی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT