Saturday , December 15 2018

بدنام زمانہ سارق پر پی ڈی ایکٹ کا نفاذ

حیدرآباد۔/12جنوری،( سیاست نیوز) کمشنر راچہ کنڈہ نے بدنام زمانہ عادی سارق شیلندر وشوا کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مدھیہ پردیش کا متوطن 36 سالہ بدنام سارق تلنگانہ میں 17مقدمات میں ملوث ہے اور ادی مٹلہ پولیس نے گذشتہ سال نومبر میں اس سارق کو گرفتار کرتے ہوئے جیل منتقل کیا تھا اور راچہ کنڈہ کمشنریٹ حدود میں اس نے گیارہ وارداتیں انجام دیا تھا۔ راچہ کنڈہ پولیس نے اس کی غیر سماجی سرگرمیوں اور عوام کے لئے مشکلات پیدا کرنے والی اس کی حرکتوں کو دیکھتے ہوئے اس طرح کا اقدام کیا اور اس سارق نے مدھیہ پردیش میں کل 50 وارداتیں انجام دیا ہے۔ کمشنر پولیس راچہ کنڈہ مسٹر مہیش مرلیدھر بھاگوت نے آج احکامات جاری کئے۔

TOPPOPULARRECENT