Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / بدنام زمانہ عادی سارق گرفتار،ماضی کا ریکارڈ بھی خراب ، مسروقہ ضبط

بدنام زمانہ عادی سارق گرفتار،ماضی کا ریکارڈ بھی خراب ، مسروقہ ضبط

حیدرآباد /11 مئی ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس نے ایک ایسے بدنام زمانہ عادی سارق کو گرفتار کرلیا جو پڑوسی ریاست سے کار میں آکر سرقہ کی وارداتیں انجام دے رہا تھا ۔ سائبرآباد پولیس کی سنٹرل کرائم اسٹیشن پولیس ایل بی نگر سی سی ایس نے 36 سالہ ومشی کرشنا عرف لوکیش عرف ڈاکٹر رجسٹرڈ کو گرفتار کرلیا ۔ یہ بدنام زمانہ عادی سارق پولیس کی کاررائیوں میں کئی مرتبہ گرفتار کیا جاچکا ہے اور کئی مرتبہ جیل کی سزاء بھی کاٹ چکا ہے ۔ باوجود اس کے وہ اپنی چوری کی حرکتوں سے باز نہیں آیا سرقہ کرنے میں ماہر ومشی کرشنا کو ایک خفیہ اطلاع پر ایل بی نگر سی ایس ایس نے گرفتار کرلیا جو وشاکھاپٹنم ریاست آندھراپردیش کا متوطن ہے اور گنٹور سے حیدرآباد کار میں آکر سرقہ کی وارداتیں انجام دے رہا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ومشی کرشنا جملہ 29 وارداتوں میں ملوث ہے ۔ جو اس نے وجئے واڑہ میں 6 حیدرآباد میں 6 اور سائبرآباد میں 18 وارداتیں انجام دیں ۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے 2 کیلو 210 گرام سونا جس کی مالیت تقریباً 80 لاکھ بنائی گئی ہے کو ضبط کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT