Friday , August 17 2018
Home / جرائم و حادثات / بدنام زمانہ عادی سارق گرفتار

بدنام زمانہ عادی سارق گرفتار

حیدرآباد /29 نومبر ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس کی سی سی ایس ٹیم نے ایک بدنام زمانہ عادی سارق کو گرفتار کرلیا ۔ ڈی سی پی کرائم رچہ کنڈہ مسٹر ناگا راجو نے بتایا کہ 37 سالہ کے راماکرشنا عرف دادیہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ سی سی ایس ملکاجگیری پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے میڑپلی پولیس حدود کے ایم ایل آر کالونی میں دھاوا کیا اور راماکرشنا کو گرفتار کرلیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس عادی سارق کے قبضہ سے پولیس نے 61.4 تولہ سونا اور 5 ہزار روپئے نقد رقم کو ضبط کرلیا ۔ راما کرشنا کو سابقہ میں سرور نگر پولیس نے دو مرتبہ سال 2006 اور سال 2009 میں گرفتار کیا تھا ۔ پہلی کارروائی میں پولیس نے 55 تولہ سونا اور دوسری کارروائی میں بھی بھاری مقدار میں سونا ضبط کیا تھا اور کل 34 مقدمات حل کئے تھے ۔ اور جیل منتقل کردیا تھا باوجود وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا تھا اور دوبارہ سرقہ شروع کردیا ۔ سال 2011 میں ملکاجیگری سی سی ایس کی کارروائی کا شکار اور سال 2013 میں جیل سے رہائی کے بعد اچانک لاپتہ ہوگیا تھا ۔ جس کو پولیس نے دوبارہ پھر گرفتار کرلیا ۔ اس

موقع پر ایڈیشنل ڈی سی پی و دیگر موجود تھے ۔
بیوی سے جھگڑا ، شوہر کی خودکشی
حیدرآباد /29 نومبر ( سیاست نیوز ) بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ بیگم پیٹ پولیس کے مطابق 45 سالہ راجندر جو این بی ٹی نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بیگم پیٹ پولیس ذرائع نے بتایا کہ راجندر اور اس کی بیوی کے درمیان اکثر جھگڑا ہوا کرتا تھا اور ان جھگڑوں سے یہ شخص تنگ آچکا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT